امریکی شہر نیویارک میں جنگلی حیات کی خطرے سے دوچار اقسام کے بارے میں منفرد تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا
،تصویر کا کیپشننیویارک کی تیسری بلند ترین عمارت ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر پروجیکٹروں کی مدد سے جانوروں کی تصاویر دکھائی گئیں
،تصویر کا کیپشنزمبابوے میں ایک امریکی شکاری کی گولی کا نشانہ بننے والے شہرت یافتہ شیر، سِیسل، کی ایک 350 فٹ اونچی تصویر بھی رنگ و روشنی کے اس مظاہرے میں شامل تھی۔
،تصویر کا کیپشنحیاتیاتی تنوع نہ صرف زمین کو خوبصوری بخشتا ہے بلکہ مختلف انواع ایک دوسرے کی بقا کے لیے لازم و ملزوم ہیں
،تصویر کا کیپشنجنگلی حیات کے سکڑتے مسکن وہاں پائی جانے والی جنگلی حیات کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلوگوں نے جنگلی حیات کے بارے میں آگہی پھیلانے کی اس مہم کو بہت سراہا
،تصویر کا کیپشنایمپائر سٹیٹ بلڈنگ 381 میٹر بلند ہے جسے دور سے دیکھا جا سکتا ہے
،تصویر کا کیپشنخطرے سے دوچار انواع میں جل تھلیے جانور بھی شامل ہیں
،تصویر کا کیپشنماہرینِ جنگلی حیات کے مطابق حشرات ارض کی کئی اقسام بھی اپنی بقا کی آخری جنگ لڑ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتِتلیوں کی کئی اقسام معدوم ہو چکی ہیں
،تصویر کا کیپشننیویارک کے شہریوں اور سیاحوں نے اپنی نوعیت کی اس نمائش میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا
،تصویر کا کیپشناس نمائش کا اہتمام ڈِسکوری چینل نے کیا تھا جو اپنی نئی ٹی وی سیریل، ریسنگ ایکسٹِنکشن، کی تشہیری مہم چلا رہا ہے