کیوروسٹی مریخ پر ریت کی جانچ کے لیے تیار

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 6 اکتوبر 2012 ,‭ 13:20 GMT 18:20 PST
مریخ کی سطح

کیوروسٹی مریخ کی سطح پر کھدائی کرکے زمین کی ساخت کا تجزیہ کریگي

ناسا کی خلائی گاڑی کیوروسٹی مریخ پر موجود ریت اور مٹی کے نمونے لینے اور ان کی جانچ کے لیے تیار ہے۔

مریخ کی لال سرزمین پر ناسا کی یہ گاڑی اگست کے مہینے میں اتری تھی اور ایک ریتیلے ڈھیر سے ہوکر گذری تھی جسے اس مشن پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے ’راک نیسٹ‘ یعنی چٹانوں کے گھونسلے سے تعبیر کیا تھا۔

اس ہفتے یہ گاڑی مریخ کی سطح پر کھدائی کرے گی تاکہ وہ زمین کے اثرات سے پاک ہو جائے اور اس میں زمین کے کسی عوامل کا عمل دخل باقی نہ رہے۔

اس کے بعد یہ ’ایسپرین‘ کی گولی کی سائز کی ریت یا مٹی خلائی مشن پر موجود تجربہ گاہ میں تجزیہ کے لیے فراہم کرے گی۔

ناسا کے انجینیروں نے کہا ہے کہ اس عمل میں کافی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اس پر عمل کرنے والی مشین انتہائی پیچیدہ ہے اور اس کے چلانے کے بہترین طریقے سیکھنے کے لیے وقت درکار ہے۔

کیوریوسٹی جسے مریخ کی سائنسی تجربہ گاہ (ایم ایس ایل) بھی کہا جاتا ہے وہ مریخ پر راک نسٹ کے پاس دو ہفتے رہے گی اور ریت کی جانچ کریگی۔

اس سے قبل جو سائنسی مطالعہ کیا گیا تھا اس میں ان کے نتائج خاطر خواہ نہیں آئے تھے اور ریت مریخ کی سطح پر آتش فشاں کی چٹان کے باقیات سے زیادہ کچھ ثابت نہیں ہوئے تھے۔

کیوروسیٹی روور

یہ گاڑی مریخ کی سطح پر کھدائی کر رہی ہے۔

مریخ مشن کی ٹیم سیمپل کی جانچ کے طریقہ کار میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے بہ نسبت کسی نئی دریافت کے۔

اس میں پہلا مرحلہ مشین کے روبوٹ جیسے بازوں کی کھدائی کے ذریعے صفائی ہوگی تاکہ اس کی اندر تک صفائی ہو جائے۔ اس عمل کو چیمرا یا مریخ کے اندرونی چٹانوں کے اکٹھا کرنے اور جانچنے کا عمل کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل کیوروسٹی کا ایک خاص چٹان سے قریبی رابطہ ہوا تھااور اس نے چٹان کا جائزہ لینے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا تھا۔

روبوٹ نے اپنی مشینی باہیں وہاں پائے جانے والے جوہری مادوں کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک قسم کی مخروطی چٹان کی طرف بڑھائیں اور اسے کھودا۔

کیوروسٹی گاڑی کا مریخ کی سطح پر کھدائی کا مشن ابھی بھی جاری ہے۔

اس معائنے سے تحقیق کاروں کو اس پتھر کی معدنیاتی ساخت کے بارے میں پتا چلے گا۔

اس گاڑی کو یہ جاننے کے لیے مریخ پربھیجا گیا ہے کہ آیا جس جگہ یہ اتری ہے اس کے آس پاس ماضی میں خوردبینی حیات موجود رہی ہے یا نہیں۔

اس سوال کا زیادہ بہتر جواب اس وقت ملے گا جب کیوروسٹی ماؤنٹ شارپ پہاڑی کے دامن تک پہنچے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>