2016 میں ایک اور روبوٹ مریخ پر

آخری وقت اشاعت:  منگل 21 اگست 2012 ,‭ 08:42 GMT 13:42 PST

سائنسدانوں کے بقول ان تحقیقات سے معلوم ہو گا کہ مریخ کی ززین کتنی پتھریلی ہے

مریخ پر کیوروسٹی روور کو بھیجے ابھی دو ہفتے ہی ہوئے ہیں اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مریخ ہی پر سنہ 2016 میں ایک اور روبوٹ بھیجے گا۔

انسائیٹ سپیس کرافٹ نامی روبوٹ متحرک روبوٹ نہیں ہو گا بلکہ وہ ایسے آلات لے کر جائے گا جو مریخ کی زمین کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کریں گے۔

سائنسدانوں کے بقول ان تحقیقات سے معلوم ہو گا کہ مریخ کی ززین کتنی پتھریلی ہے۔

ناسا کے پاس انسائیٹ کے علاوہ دو مزید پراجیکٹس کی تجاویز موجود تھیں لیکن انسائیٹ پراجیکٹ کو ہی چنا گیا۔

اس پراجیکٹ پر چار سو پچیس ملین ڈالر خرچہ آئے گا جس میں انسائیٹ کو خلا میں بھیجنے کا خرچہ شامل نہیں ہے۔

انسائیٹ پراجیکٹ سے سائنسدانوں کو یہ معلوم چلے گا کہ مریخ کے زیرِ زمین کتنی مائع ہے اور یہ کتنی قرہ ارض کی زمین سے مشابہت رکھتی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>