اینڈیورنس ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے بحری جہاز اینڈیورنس کے مناظر
سائنسدانوں نے حادثوں کا شکار ہونے والے معروف بحری جہازوں سے ایک یعنی اینڈیورنس کو 107 برس بعد ڈھونڈ لیا ہے اور یہ مناظر فلم بند بھی کر لیے ہیں۔
اینڈیورنس نامی یہ بحری جہاز انٹارکٹک ایکسپلورر ارنسٹ شیکلٹن کا تھا اور سنہ 1915 میں سمندری برف سے ٹکرانے کے بعد ویڈل سمندر میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد کھو گیا تھا۔
اینڈیورنس کو ویڈل سمندر کی تہہ سے چند روز قبل ڈھونڈا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری کی گئی ویڈیو میں اس کے باقیات کو بہترین حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔



