اونگھنا ضروری ہے، اس سے عمر طویل ہو سکتی ہے
ایک نئی تحقیق کے مطابق، ہفتے میں ایک، دو مرتبہ دن کے وقت اونگھنے سے آپ کی زندگی لمبی ہو سکتی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے لوزان یونیورسٹی ہسپتال کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو افراد کبھی کبھار دن میں اونگھ لیتے ہیں ان کے لیے دوسروں کی نسبت دل کے امراض کے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کم ہوتے ہیں لیکن زیادہ اونگھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ دیکھیے اس ویڈیو میں۔۔۔


