’سانپ نظر آئے تو پریشان نہ ہوں، بس راستہ بدل لیں‘
پاکستان میں سانپ سمیت دیگر رینگنے والے جانوروں کے حوالے سے یہ تصور عام ہے کہ یہ خطرناک ہوتے ہیں اور انھیں مار دینا چاہیے۔ اس لیے عوام کی ایک غالب اکثریت فہد ملک اور ان کے ساتھیوں کو اس وقت حیرانگی اور تعجب سے دیکھتی ہے جب وہ یہ پیغام دیتے دکھائی دیتے کہ سانپ سمیت کسی بھی رینگنے والے جانور کو ماریں نہیں۔


