آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ریٹروفٹّڈ رکشہ بنانے والے مکینک: ’آپ معذوری کے باوجود کما رہے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں؟‘
کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران گھانچی نے دس سال پہلے اپنی جسمانی معذوری کی مخصوص ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک سیکنڈ ہینڈ موٹر سائیکل خرید کر اُس میں تبدیلیاں کیں۔
اُنھیں نہیں معلوم تھا کہ آگے چل کر یہ فیصلہ نا صرف اُن کی آمدنی کا ذریعہ بنے گا بلکہ اُن جیسے دیگر معذور افراد کی زندگیاں تبدیل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
عمران گھانچی سے ہمارے ساتھی کریم الاسلام نے کراچی میں ملاقات کی۔