لیونارڈو ڈاونچی: وہ ذہین شخص جس نے ہماری زندگیاں بدل دیں

دو مئی کو تاریخ کے ذہین ترین انسانوں میں سے ایک، لیونارڈو ڈاونچی کی 500ویں برسی تھی۔

پانچ صدیاں پہلے اس آرٹسٹ، مجسمہ ساز، انجنیئر، سائنسدان، ریاضی دان اور موجد نے علم کے مختلف شعبوں میں جو کارنامے سر انجام دیے، انھوں نے ہماری زندگی پر دیرپا نقوش چھوڑے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھیے ان چند نظریات اور ایجادات کی ایک جھلک جن سے اس عظیم آرٹسٹ نے ہمیں صدیوں پہلے روشناس کرایا تھا۔