’تم نے کیا ڈگری کے بعد صابن بیچنا شروع کر دیا ہے‘
گھر بیٹھ کر کام کرنا اور اسے دنیا تک پہنچانا اب ای کامرس کی بدولت ممکن ہے۔ نہ آپ کو دکان کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس سے جڑے جنجھٹوں کی۔ لویزہ بشارت اسلام آباد میں نامیاتی صابن اور کاسمیٹک کا آن لائن کاروبار کرتی ہیں۔ ہمارے ساتھی موسیٰ یاوری نے ان سے ان کے کاروبار کی کامیابی کا راز پوچھا۔