تصاویر: مصر کے مقبروں میں بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں

مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک مقبرے سے حنوط شدہ بلیاں اور بھونرے ملے ہیں۔

دس نومبر 2018 کو سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندس نومبر 2018 کو سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا ہے۔
ایک مصری ماہرِ آثار قدیمہ خوفوامہات کے مقبرے میں حنوط شدہ بلیوں پر کام کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں چار ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں
مصر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنقدیم مصریوں کا ماننا تھا کہ بلیوں اور دیگر جانوروں کو موت کے بعد کی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے
بلی، مجسمہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک مقبرے میں بلی کا کانسی سے بنا مجسمہ ملا
بھنونرا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبھونرے کو قدیم مصری عقائد میں سورج دیوتا کی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ مصری آثار قدیمہ سے منسلک مصطفیٰ وزیری کہتے ہیں کہ بھونرے کی حنوط شدہ لاش ملنا غیر معمولی ہے
حنوط شدہ لاشیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانسانوں کی لاشوں کو مرنے کے بعد کی زندگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا جبکہ جانوروں کی لاشوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا
حنوط شدہ لاشیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکنگ اسرکاف کمپلیکس سے جو سات حنوط شدہ باقیات ملی ہیں ان میں سے تین بلیوں کی ہیں۔
حنوط شدہ لاشیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنماہرین سقارا میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہاں ایک مقبرے کا بند دروازہ دیکھا گیا ہے جسے آئندہ ہفتوں میں کھولے جانے کا منصوبہ ہے
حنوط شدہ لاشیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیا مقبرہ ایک ناہموار چوٹی کے اندر ہے اور ابھی اس کی تھوڑی سی کھدائی ہوئی ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس کی مدد سے مزید بہت سی دریافتیں ہو سکتی ہیں