آسٹریلیا میں شمسی توانائی پر چلنے والی گاڑیوں کی ریس

آسٹریلیا میں 30 سے زیادہ ممالک سے شمسی توانائی پر چلنے والی گاڑیاں ڈارون سے ایڈیلیڈ تک کی تین ہزار کلومیٹر کی ریس میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا میں 30 سے زیادہ ممالک سے شمسی توانائی پر چلنے والی گاڑیاں تین ہزار کلومیٹر کی ریس میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ یہ ریس گذشتہ 30 برسوں سے سال میں دو بار منعقد کی جاتی ہے۔
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشناس ریس میں حصہ لینے والی ٹیم ان طلبہ پر مشتمل ہوتی ہیں جنھوں نے اپنے ہاتھوں سے یہ گاڑیاں بنائی ہوں۔
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنریس میں حصہ لینے والوں نے پہلے پریکٹس کی اور پھر آٹھ اکتوبر کو فائنل ریس میں حصہ لیا۔
ریس

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنبیلجیئم کی پنچ پاور ٹرین نامی ٹیم نے پول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کی گاڑی 83.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے چلی۔
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنمنتظمین کا کہنا ہے کہ ریس کی قوانین بڑے واضح ہیں۔ ’یہ بات واضح ہے کہ ہزار واٹس کی گاڑی اس ریس کو 50 گھنٹوں میں مکمل کرے گی اس لیے ہر گاڑی کو پانچ کلو واٹ کی توانائی دی جاتی ہے۔ باقی ماندہ توانائی شمسی توانائی سے حاصل کرنا لازمی ہے۔‘
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنمنتظمین نے بتایا کہ قوانین کے مطابق ’ایک بار جب ریس میں حصہ لینے والے ڈارون سے نکلتے ہیں تو وہ شام پانچ بجے تک ڈرائیو کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ جہاں بھی ہیں ان کو وہیں کیمپ کرنا ہوتا ہے۔ ہر ٹیم کے پاس کیمپ کرنے کے لیے سامان ہونا چاہیے۔
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنریس کے روٹ پر سات چیک پوائنٹس آتے ہیں
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنان چیک پوائنٹس پر صرف بنیادی مرمت کی اجازت ہوتی ہے جیسے کہ ٹائروں میں ہوا چیک کرنا اور گاڑی میں سے گند نکالنا۔
ریس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنریس میں تین کیٹیگریز میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔ چیلنجر کلاس، کروز کلاس اور ایڈونچر کلاس۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سب سے تیز چلنے والی شمسی توانائی کی گاڑی جمعرات کو ریس مکمل کرے گی۔