پاکستان کے لیے ایک اور نوبیل انعام لانا چاہتا ہوں: شہیر نیازی
لاہور کے رہنے والے 17 سالہ شہیر نیازی کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ایک اور نوبیل انعام حاصل کریں۔ انھوں نے اپنے سائنسی تحقیقاتی مضمون سے دورِ حاضر کے عالمِ طبیعات کو نہ صرف حیران کیا بلکہ انھیں تحقیق کے لیے ایک نیا زاویہ فراہم بھی کیا ہے۔