دنیا بھر میں ’برفانی چاند‘ کے نظارے

فروری میں مکمل چاند کے ساتھ نیم چاند گرہن بھی دیکھنے کو ملتا ہے جسے سنو مون یا برفانی چاند کہا جاتا ہے۔

سنو مون

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشنفروری میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے قریب مکمل چاند دکھائی دیا۔ اسے ’سنو مون’ یعنی برفانی چاند کا نام دیا گیا کیونکہ امریکہ میں روایتی طور پر یہ مہینہ شدید برفباری کا ہوتا ہے۔
سنہ 2017 کا پہلا نیم چاند گرہن لاہور میں دیکھا گیا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن’برفانی چاند’ خفیف سے چاند گرہن سے بھی مماثلت رکھتا ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب چاند زمین کے سائے کے بیرونی حصے سے گزرتا ہے۔ یہ نظارہ پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دیکھنے کو ملا۔
چاند

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کی ریاست مچواکان میں چاند سائے میں دکھائی دے رہا ہے کیونکہ سورج اور چاند کے درمیان زمین موجود ہے۔
10 فروری کو چاند کا منظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس برس نیم چاند گرہن غیر معمولی ہے کیونکہ چاند نے زمین کے سائے کو پار کیا ہے جس کی وجہ سے وہ وربالیز اور لیتھوانیا سے زیادہ گہرے پردے میں دکھائی دے رہا ہے۔
air force one

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا میں ویسٹ پام کے ساحل پر جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے تو اس وقت آسمان پر برفانی چاند موجود تھا۔
ملائشیا

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشنملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں درختوں کے جھنڈ کے پیچھے چھپے برفانی چاند۔ کا منظر۔
چاند

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبرفانی چاند کا ایک اور منظر جسے امریکی ریاست کینسس میں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔