آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مریخ پر خلائی گاڑی اتارنے کا مشن
یورپی سپیس ایجنسی اب سے کچھ دير بعد مریخ کي سطح پر اپني خلائی گاڑي 'سکياپريلي روور' کو اتارے گي۔ اگر ایسا ہو گيا اور اِس کے بعد روور سے سِگنل حاصل ہوئے تو اِس مِشن کو کامياب تصور کيا جائے گا۔ سپیس ایجنسی نے تيرہ سال قبل 'بیِگل ٹو' کے نام سے پہلا روور بھیجا تھا، تاہم وہ خلائي سٹیشن سے رابطہ کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔ يہ مشن اِس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ محققين کا خیال ہے کہ يہ مریخ پر زندگی ڈھونڈنے کا بہترین موقع اور وقت ہے۔ بی بی سی سائنس کے نامہ نگار پلب گھوش کی رپورٹ