پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق افغان حکام کو مولوی فقیر حیسن کی حوالگی کے بارے میں درخواست کی گئی ہے۔
اس سے پہلے افغانستان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر مولوی فقیر محمد کو افغانستان کے علاقے سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو مولوی فقیر حسین کی گرفتاری کی اطلاع دی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کی اس کارروائی کی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کتنا تعاون جاری ہے۔