پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک بم دھماکے میں ایک پولیس آفسر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک مقامی پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس ڈی ایس پی، دو پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔
کوئٹہ میں مقامی صحافی کے مطابق ضلع پنجگور کا شمار صوبے کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے۔
پنجگور کوئٹہ سے مغرب کی جانب تقریباً چھ سو کلو میٹر کے فاصلے پر ایران کے سرحد پر واقع ہے۔