پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح سریاب تھانے کے حدود میں کلی کمالو کے مقام پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک تندور پر بیٹھے ہوئے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد باپ اور بیٹا تھے اور پولیس نے ان ہلاکتوں کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔