برطانیہ کے شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن امید سے ہیں۔
سینٹ جیمز پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کو طبیعت کی ناسازی کی بنا پر کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ اگلے چند دن گزاریں گی۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم سے اپریل دو ہزار گیارہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔