حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
حماس نے تصدیق کی ہے اس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے احمد جباری کو دس سال سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔
احمد جباری چار سال پہلے اسرائیل کے غزہ پر زمینی حملے کے بعد اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سب سے سینئر رہنما ہیں۔
عینی شاہدوں نے کہا کہ احمد جباری غزہ میں ایک کار میں سفر کر رہے تھے جب ان کی کار اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئی۔