کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
کراچی ایسٹ کے ڈی آئی جی شاہد حیات نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلشن اقبال کے مدرسے اشرف المدارس کے قریب ایک ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے کئی افراد میں سے پانچ اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
گلشن اقبال کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مدرسے کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نو تھی جن میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ادھر نارتھ ناظم آباد میں بھی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔