امریکہ نے سینڈی طوفان سے پیدا ہونے والے صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیرونی ممالک کے جہازوں کو امریکی بندرگاہوں پر آنے کی عارضی اجازت دے ہے۔
امريکي قانون، جونز ايکٹ میں نرمي کا مقصد خليج ميکسيکو سے بحری جہازوں کو ريفائنري میں استعمال ہونے والا سازو سامان مشرقی ساحل کی ریاستوں میں لانے کي اجازت دينا ہے۔ بیرونی جہازوں کو امریکی ساحل تک آنے کی عارضی نرمی تیرہ نومبر تک جاری رہے گی۔
سينڈي طوفان کے گزر جانے کے پانچ روز بعد بھی نو لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکی ہے۔
نیویارک کے گورنر اينڈريو کيومو نے سينڈي سے متاثر افراد سے کہا ہے کہ وہ ايندھن اور بجلي کي کمي کي وجہ سے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
گورنر نے کہا کہ اٹھائيس ملين ليٹر اضافي تيل نيويارک بھيجا جا رہا تا کہ ايندھن کي کمي کو پورا کيا جا سکے۔