مصر کے علاقے شمالي صحرائے سينا میں اسلامی شدت پسندوں کے ايک حملے میں دو پوليس اہلکار اور ايک فوجي ہلاک ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالي صحرائے سينائے کے شہر العریش میں حملہ آور سکيورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔
گزشتہ کچھ ماہ میں صحرائے سینا میں مصری پولیس کی چوکیوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں جن میں اب تک درجنوں سکیورٹی اہلکار ہو چکے ہیں۔
صدر حسني مبارک کی اقتدار سے عليحدگي کے بعد جزيرہ نما صحرائے سينا میں حالات کشيدہ ہیں۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ اسلامي شدت پسندوں نے سکيورٹي اہلکاروں پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔
مصر کے نئے صدر محمد مرسي نے اقتدار سنھبالنے کے بعد اس بات کا اعادہ کيا تھا کہ وہ جزيرہ نما صحرائے سينا میں امن و امان کي صورتحال کو بحال کريں گے اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائي کا حکم ديا تھا۔