غزہ پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔
سنیچر کی شام شمالی شہر جبلیہ میں مصروف سڑک پر ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک روز قبل اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔