حلب میں باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 12 اکتوبر 2012 ,‭ 17:49 GMT 22:49 PST

شام میں باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے حلب شہر کے قریب ایک سرکاری دفاعی ہوائی آڈہ پر قبضہ کر لیا ہے ۔

التنیہ نامی ہوائی اڈہ حلب کے مشرق میں واقع ہے جہاں پر سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان مہینوں سے لڑائی جاری رہی۔

دوسری طرف سرکاری میڈیا کے مطابق شامی فوجیوں نے باغیوں کے چودہ اسلحہ سے بھرے ٹرکوں کو تباہ کیا ہے۔

دریں اثناء ترکی کی طرف سے شام کے لیے جانے والے ہوائی جہاز کو روکنے کے معاملے پر روس نے کہا ہے کہ جہاز پر ریڈار کے پرزے قانون کے مطابق بھیجے جا رہے تھے۔

شام کے وزیرِ خارجہ نے ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کے اس دعوی کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے اگر انھوں نے شام کے مسافر طیارے سے ’غیر قانونی سازو سامان‘ ضبط کیا ہے تو وہ عوام کے سامنے وہ پیش کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے اس الزام سے انکار کیا تھا کہ شامی طیارے پر غیر قانونی سازوسامان لدا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>