ترکی کے جنگی طیاروں نے شامی ایئر لاین کے مسافر طیارے کو ماسکو سے دمشق جاتے ہوئے انقرہ میں اترنے پر مجبور کیا۔ترکی نے شامی مسافر جہاز کو اس خدشے کی بنا پر اتارا کہ اس میں فوجی نوعیت کا ساز و سامان لدا ہوا تھا۔
ترکی نے جہاز کی تلاشی کے بعد فوجی نوعیت کے کچھ آلات کو قبضے میں لینے کے بعد جہاز کو دوبارہ شام کے روانہ روانہ ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی ایئر بس پینتیس مسافروں کے ساتھ ماسکو سے دمشق جا رہی تھی کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے اسے انقرہ کے ہوائے اڈے پر اترنے پر مجبور کیا۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ترکی اپنی فضائی حدود سے شام میں اسلحہ کی منتقلی کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔