ترکی اور شام کی سرحد پر واقع ترک قصبے میں شامی گولے گرنے سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی نے اقوامِ متحدہ اور نیٹو سے رابطہ کیا ہے۔
یہ گولے شامی علاقے تل العبیاد سے ترک قصبے اکساکیل کی جانب داغے گئے۔
تل العبیاد کے علاقے میں شامی افواج اٹھارہ ماہ سے جاری مزاحمتی تحریک کو کچلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کے تین بچے بھی شامل ہیں۔
ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ ترکی نے اس گولہ باری کے بعد شامی علاقے میں جوابی گولہ باری بھی کی ہے۔