سعودی عرب میں تعینات نائجیریا کے سفیر نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے انھیں نائجیریا سے تعلق رکھنے والی اُن سینکڑوں خواتین سے ملنے روک دیا جو جدہ ایئرپورٹ پر حکام کی تحویل میں ہیں۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ یہ خواتین حج کی عرض سے جدہ پہنچیں تھیں لیکن ان کے ساتھ کوئی مرد نہیں تھا۔
سعودی حکام ایک ہزار کے قریب خواتین کو پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا ہے۔
نائجیریا کے سفیر ابوبکر سہو بونو کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اعلی ترین سطح پر اٹھایا جائے گا۔
سعودی حکام ایک عرصے سے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ افریقی سے حج کی غرض سے آنے والے والے بہت سے مرد اور خواتین واپس نہیں جاتے جس سے ملک میں جشم فروشی اور دیگر جرائم جنم لیتے ہیں۔