سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کوبتیس رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جیتنے کے لیےسات اوورز میں 79 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروپ سی کا میچ بیس اوورز سے کم کر کے سات سات اوورز کا ہو گیا ہے۔
ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی ویلیئرز نے عمدہ بیٹنگ کی۔ لیکن پینسٹھ کے مجموعی سکور پر ڈیویلیئرز تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے مارے۔