پشاور کے مضافاتی علاقے متنی کے بازار میں حکام کے مطابق آج شام ایک گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مسجد کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
متنی، قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے قریب واقع ہے۔