برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈرو سٹرائس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پینتیس سالہ بلے باز سٹرائس نے انگلینڈ کے لیے کل ایک سو ٹیسٹ میچ کھیلے اور ان میں سے پچاس میں کپتانی کی۔
نومبر میں بھارت کے خلاف ہونے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ان کی جگہ ایک روزہ ٹیم کے کپتان الیسٹر کُک ٹیسٹ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔