اقوامِ متحدہ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مئی میں شام کے شہر ہاؤلا میں ایک سو آٹھ افراد کے قتلِ عام میں شام کی فوج اور ملیشیا کا ہاتھ تھا۔
اس قتلِ عام کو شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے لے کر اب تک عام شہریوں پر ہونے والا سب سے خوفناک حملہ کہا جا رہا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی تشکیل کردہ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزبِ مخالف کے گروہوں اور حکومتی فوج نے جنگی جرائم کیے ہیں۔