بالی وڈ کی معروف ہستی دلیپ کمار کی آپ بیتی کا اجرا
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کی معروف ہستی اور اداکار دلیپ کمار کی آپ بیتی پر مبنی کتاب کے اجراء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ممبئی میں ایک شاندار جلسہ منعقد کیا گیا جس میں فلمی دنیا کی بڑی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر تصویر میں دلیپ کمار اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ دلیپ کی دوسرے جانب اداکارہ ویجنتي مالا بیٹھی ہوئی ہیں۔ وجنتي مالا اور دلیپ کمار نے ’نیا دور‘، ’مدھومتي‘ اور ’لیڈر‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔
کریڈٹ (تمام تصاویر: کبیر ایم علی)
،تصویر کا کیپشن اس موقع پر اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے، مادھوری ڈکشت، پرینکا چوپڑا اور نغمہ نگار جاوید اختر بھی تشریف لائے۔
،تصویر کا کیپشنعامر خان اپنی اہلیہ کرن راؤ اور ماں کے ساتھ خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہونے آئے۔
،تصویر کا کیپشندلیپ کمار کے بال سنوارتی ان کی اہلیہ سائرہ بانو۔ دلیپ کمار کی زندگی پر یہ کتاب ان سے بات چیت اور انٹرویوز کی بنیاد پر نامور مصنف ادے تارا نائر نے لکھی۔ کتاب کا عنوان ہے ’سبسٹینس اینڈ دی شیڈو‘۔
،تصویر کا کیپشن تقریب میں بالی وڈ کی نامور ہستیاں موجود تھیں انھیں میں سے اداکار سنجے خان اور ان کی بیوی زرين خان کے ساتھ دھرمیندر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن فلم شعلے کے ’جے‘ اور ’ویرو‘ فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ حقیقی دنیا کے دوست دھرمیندر اور امیتابھ بچن بھی تقریب میں موجود رہے۔
،تصویر کا کیپشندلیپ کمار کی کتاب کا اجراء اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن نے کیا۔ امیتابھ بچن دلیپ کمار کے زبردست مداح ہیں۔دونوں نے ساتھ میں صرف ایک فلم ’شکتی‘ میں کام کیا۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر معروف سکرپٹ رائٹر سلیم خان بھی موجود تھے جو سٹیج پر دلیپ کمار سے محو گفتگو دیکھے جا سکتے ہیں۔