،تصویر کا کیپشنبھارت اور پاکستان کے بعض علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے ستائے لوگ ساحلوں اور ایسے تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں جہاں انھیں پانی میں رہنے کا موقع مل سکے۔
،تصویر کا کیپشنگرمی سے بچے بڑے سبھی پریشان ہیں اور پانی کے فوارے جائے اماں سے کم نہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی دارالحکومت دہلی میں جب درجۂ حرارت 40 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو شہر سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر نوئیڈا کے ورلڈ آف ونڈر واٹر پارک میں لوگ کی بھیڑ لگ گئی۔
،تصویر کا کیپشنبھارت اور پاکستان میں گرمیوں کا موسم ہر سال ہی بڑا شدید ہوتا ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت کا 40 ڈگری سے اوپر چلے جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنبڑے شہروں میں جہاں واٹر پارک اور سوئمنگ پولز کی سہولیات موجود ہیں وہاں لوگ ان جگہوں کا رخ کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمئی کی 30 تاریخ کو دہلی میں 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجۂ حرارت ہے۔
،تصویر کا کیپشنگرمی کی شدت ٹوٹنے تک واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز میں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے اور یہ کاروبار خوب چمکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشندرجہ حرارت کے بڑھنے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم کی مانگ بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔