رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی شمالی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ ان کے دورے کی تصویری جھلکیاں

رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنانڈین وزیر اعظم کے مندر کے اندر پوجا کے دوران سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا۔ یہ مقام ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے اور دونوں فریق اس کی ملکیت کے دعویدار تھے۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنمجوزہ مندر پر کام کرنے والے چیف آرکیٹیک چندرکانت سومپورہ نے مقامی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مندر نگارہ سٹائل، جو کہ شمالی انڈیا میں مندروں کی تعمیر کے لیے مقبول سٹائل ہے، میں تعمیر کیا جائے گا۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنانڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے بعد رام مندر کی تعمیر کے مقام پر 'بھومی پوجا' کے مناظر۔ نریندر مودی نے مندر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنایودھیا پہنچنے کے بعد نریندر مودی نے مندر کی تعمیر کے قریب واقع ہنومان گڑھی میں پوجا کر رہے ہیں۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنمیڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر سے لوگ چاندی اور سونا، سکوں اور اینٹوں کی شکل میں مندر کی تعمیر کے لیے بھیج رہے ہیں۔ پولیس کو کہا گیا ہے کہ وہ ان قیمتی عطیات کی حفاظت کریں۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشننریندر مودی کی آمد کے بعد رام مندر کی تعمیر کے مقام پر ’بھومی پوجا‘ کے دوران وزیراعظم مودی ہاتھ میں پھول تھامے ہوئے ہیں۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنانڈین وزیراعظم کی ایودھیا آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے تقریب میں چنندہ افراد کو ہی شرکت کی اجازت تھی۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنانڈین وزیراعظم نے بھومی پوجا کے بعد مندر کے سب سے اندرونی حصے میں ایک چاندی کی علامتی اینٹ رکھی جو کہ آئندہ بننے والے مندر کا سب سے مقدس حصہ ہو گا۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنایودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد کا تنازع ایک صدی سے زیادہ پرانا ہے۔ یہ مقام ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے اور دونوں فریق اس کی ملکیت کے دعویدار تھے۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشننریندر مودی کی آمد کے بعد رام مندر کی تعمیر کے مقام پر ’بھومی پوجا‘ کی گئی جس میں وزیراعظم اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی شرکت کی۔
رام مندر

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنایودھیا پہنچنے کے بعد نریندر مودی نے مندر کی تعمیر کے قریب واقع ہنومان گڑھی میں پوجا کی جس کے بعد وہ سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔