آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دلی فسادات: ’میرا بھائی فیضان پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا‘
نعیم کہتے ہیں کہ ان کے بھائی فیضان گذشتہ ہفتے دلی میں ہنگامے کے بعد پولیس کے ہاتھوں تشدد کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ تین دن تک جاری رہنے والے ہنگامے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے جس میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔
تاہم مرنے والوں میں ہندو اور مسلمان دونوں ہیں۔ ہنگامے میں 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ ان میں شہریت کے ترمیمی قانون کے حق اور مخالفت میں مظاہرے کیے جا رہے تھے۔
بی بی سی نے دلی پولیس سے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی ہے لیکن تاحال ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔