دلی: ایک فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے کم از کم 43 افراد ہلاک
دارالحکومت دلی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتوار کی صبح پرانی دلی کی اناج منڈی میں ایک فیکٹری میں لگی اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے۔ زخمیوں کو پرانی دہلی کے سرکاری ایل این جے پی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مجسٹریٹ سطح کی جانچ اور سخت کارروائي کرنے کو کہا ہے۔