آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغانستان میں بڑھتی شہری ہلاکتیں: ’پہلے اپنے خاندان کو ملبے سے نکالا، پھر میں روئی‘
رواں برس اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ افغانستان میں اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں شدت پسندوں سے زیادہ سویلین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بی بی سی کو افغانستان کے صوبہ فریاب میں طالبان کے زیرِ اثر علاقوں میں ناقابل یقین حد تک رسائی حاصل ہوئی ہے جہاں ان کی ملاقات ان سویلین افراد سے ہوئی جو سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھیے ایک بزرگ افغان خاتون کی کہانی جن کے دو بیٹے، بہو، تین پوتے اور پوتیاں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔