انڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے معیشت سست روی کا شکار ہے اور اس کا اثر ملک کی مختلف صنعتوں پر بھی پڑ رہا ہے
انڈیا کی ریاست گجرات کا شہر سورت ہیروں کے کاروبار کے لیے مشہور ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے معاشی کساد بازاری کی وجہ سے مندی کا شکار ہے۔ ہیروں کی صنعت میں کام کرنے والے ہزاروں کارکنوں بھی اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں۔ جم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے مطابق اس برس 20 کارکن خود کشی کر چکے ہیں۔ اس صنعت سے وابستہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی اور جرنل سیلز ٹیکس کے لگائے جانے کی وجہ معاشی ترقی کی رفتار رک گئی ہے جس سے ہیروں کا کاروبار بھی بری طرح متاثرہ ہوا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار روکسی گاڈیکر چہارا کی رپورٹ۔