سرینگر: حکومت کے حالات معمول پر آنے کے دعوے، مقامی لوگوں کا گرفتاریاں جاری ہونے کا الزام

،ویڈیو کیپشنانڈین حکومت کے حالات معمول پر آنے کے دعوے مگر مقامی لوگوں کا گرفتاریاں جاری ہونے کا الزام

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکومت کی جانب سے کرفیو میں نرمی اور حالات میں بہتری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے مگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب بھی سیکیورٹی اہلکار آدھی رات کو ان کے گھروں پر چھاپے مارتے ہیں، گھروں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کے لڑکوں کو گرفتار کر کے لے جاتے ہیں۔

سرینگر سے بی بی سی کے نمائندے ریاض مسرور کی رپورٹ۔