انڈین الیکشن میں مودی کی جیت اور جشن: تصاویر

انڈیا میں سات مراحل میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات واضح سبقت سے جیت لیے ہیں۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں سات مراحل میں مکمل ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور لوک سبھا کون پہنچے گا کون نہیں، اب جلد ہی واضح ہو جائے گا۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامیابی دلوانے پر انڈین عوام کا شکریہ ادا کیا ہے
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچنئی میں پارٹی کارکنان جیت کا جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں کھا اور کھلا رہے ہیں
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبی جے پی کو سب سے بڑی کامیابی اتر پردیش ، بہار اور بنگال میں مل رہی ہے
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم نریندر مودی بنارس میں اپنے قریب ترین حریف سے 70 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں مرکزی حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں اور اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت اپنے بل بوتے پر ہی مل سکتی ہے
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرجحانات کے مطابق بی جے پی کے اتحاد کو گذشتہ انتخابات سے بھی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی 17 لاکھ ووٹنگ مشینوں میں سے ہر ایک مشین کسی بھی پولنگ بوتھ میں ایک وقت میں 64 امیدواروں کے اندراج کے ساتھ 2000 ووٹوں کو ریکارڈ کر سکتی ہے۔
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو واضح سبقت حاصل ہے۔
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہAbhishek Madhukar/BBC News

،تصویر کا کیپشندہلی میں راہل گاندھی کے دفتر کے باہر تالا لگا ہوا ہے
انڈین الیکشن
،تصویر کا کیپشنعام آدمی پارٹی کے دفتر پر قدرے خاموشی چھا چکی ہے۔
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ایک غیرمعمولی فتح کی جانب گامزن ہے
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایسا اب تو یقینی ہونے لگا ہے کہ مودی جی کی واسکٹ کچھ دیر اور فیشن کا حصہ رہے گی!
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبی جے پی کے حامیوں نے ابتدائی نتائج آنے کے بعد جشن منانا شروع کر دیا ہے
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبی جے پی کے حامی جشن کے لیے ہار سنبھالے کھڑ ے ہیں
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبہت سے لوگ اس الیکشن کو انڈیا کی شناخت اور اقلیتوں کے تحفظ کی جنگ کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان انتخابات میں تقرہباً 60 کروڑ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہگا ترین الیکشن ہے۔
انڈین الیکشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں نوجوان سٹاک ایکسچینج کی ڈیجیٹل سکرین پر نظر گاڑے ہوئے ہیں جہاں انڈیکس کاروبار میں بی جے پی کی برتری کے بعد اضافہ ہوا ہے۔