آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا میں طوفان فانی: 10 لاکھ افراد سے زیادہ کی نقل مکانی
طوفان فانی جمعے کے روز انڈیا کے ساحل سے ٹکرایا ہے۔ انڈیا کی مشرقی ریاست اُڑیسہ سے تقریباً دس لاکھ افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کی ریاستوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس طاقتور طوفان میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اس کے بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ کی جانب بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ہفتے تک اس کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ اس طوفان کے کچھ مناظر اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔