آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شجاعت بخاری: کشمیر میں امن کی حامی آواز خاموش
انڈیا کے زیر انتظام کشیمر کے معروف صحافی اور روزنامہ 'رائزنگ کشمیر' کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو جمعے کو بارہمولا میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ شجاعت کو جمعرات کی شام سری نگر میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ کشمیر میں صحافت ایک انتہائی پرخطر پیشہ ہے ۔ شجاعت بخاری کے قتل سے یہ صورتحال اور بھی پیچیدہ ہو گئی ہے۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ