کشمیر میں آوارہ کتوں کی نس بندی

،ویڈیو کیپشنکشمیر میں انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں آوراہ کتوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کشیدگی کی وجہ سے عام لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے لیکن آج کل وادی کے باسی آوارہ کتوں سے زیادہ پریشان ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دہائی کے دوران آوارہ کتوں نے 50 ہزار افراد کو کاٹا اور ان میں سے بیشتر ریبیز بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔ انڈین حکومت نے حقوقِ حیوانات کے قانون کو نافذ کرکے آوارہ کتوں کو مارنے پر پابندی عائد کر دی اور اب حکام کتوں کو پکڑ کر ان کی نس بندی کر رہے ہیں۔ سرینگر سے ریاض مسرور