گجرات انتخابات: فتح پر بی جے پی کا جشن

انڈیا کی ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی کامیابی کی تصویری جھلکیاں

گجرات

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی نے ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
گجرات

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگجرات انتخابات کے نتائج سامنے آنے اور بی جے پی کی فتح کی خبر کے بعد کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈین الیکشن کمیشن کی سائٹ کے مطابق گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی نے 99 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہماچل پردیش کی ریاستی اسمبلی کی کل 68 نشستوں میں سے بی جے پی نے 44 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ کانگریس نے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانتخابی نتائج آنے کے بعد ریاست بھر میں مختلف انداز میں جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔
گجرات

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگجرات کا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے لیے انتہائی اہم تھا کیونکہ اگر یہاں اسے شکست ہو جاتی تو سنہ 2019 کے عام انتخابات میں اس کے لیے مشکل صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔