آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
چھتیس گڑھ: انڈین سپاہی نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا
انڈیا میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک نیم فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا ہے۔
بظاہر ایک اہلکار نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (ای آر پی ایف) کے کیمپ میں کسی بحث کے بعد فائرنگ کی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور کے بسوگدا کیمپپ میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 15 منٹ (صبح 11 بج کر 45 منٹ) پر پیش آیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
ای آر پی ایف کے ترجمان کے مطابق 35 سالہ اہلکار سنتھ کمار نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے کے بعد اے کے 47 رائفل سے فائرنگ کی۔
سنیچر کو پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات اور سنتھ کمار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں!
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ریاست کے ایک سینیئر پولیس اہلکار سندر راج نے خبررساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ کیا واقعہ پیش آیا، انھوں نے ایسا کیوں کیا اور کن حالات میں ایسا ہوا۔
چھتیس گڑھ میں سینٹرل پیراملٹری فورس ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن کے لیے تعینات ہیں۔
خیال رہے کہ معدنی ذخائر سے مالامال ریاست چھتیس گڑھ میں تین سے زائد دہائیوں سے مسلح تصادم کی صورتحال ہے۔
حکومت علاقے میں معدنیات نکالنے والی فیکٹریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جبکہ ماؤ نوازوں پر مشتمل بائیں بازو سے تعلق رکھنے والا مسلح گروہ اس کی مخالفت کرتا ہے۔
رواں سال جنوری میں انڈیا کی ایک ایلیٹ سکیورٹی یونٹ سے تعلق رکھنے والے ایک پیراملٹری اہلکار نے بظاہر چھٹی کے معاملے پراپنے چار سینیئر اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔