انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 100ویں سالگرہ

انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی 100 سال قبل آج ہی کے دن 19 نومبر سنہ 1917 کو پیدا ہوئی تھیں۔

اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشن19 نومبر سنہ 1917 کو الہ آباد کے آنند بھون کے آنگن میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی تھی جس کا نام اندرا پریہ درشنی رکھا گیا تھا اور وہ بڑھ کر انڈیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنخاندان کے بعض افراد لڑکی کی پیدائش پر مایوس تھے لیکن اندرا پریہ درشنی کے والد جواہر لعل نہرو کو ان کی پیدائش پر فخر تھا۔ یہاں اپنے والد جواہر لعل نہرو کے ساتھ انھیں دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنیہاں نوجوان اندرا کو انڈیا کے عظیم رہنما موہن داس کرمچند گاندھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشن26 مارچ سنہ 1942 کو اندرا گاندھی کی الہ آباد میں فیروز گاندھی سے شادی ہوئی۔ یہاں شادی کی رسم ادا کی جا رہی ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنشادی کے بعد ہنی مون کے لیے اندرا گاندھی کشمیر گئی تھیں۔ یہاں انھیں مقامی کشمیری لوگوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشن1959-60 میں اندرا گاندھی کو کانگریس پارٹی کی صدر منتخب کیا گیا۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشن18 مارچ کو اس وقت کے صدر وی وی گری نے اندرا گاندھی سے بطور وزیر اعظم عہدے کا حلف لیا جس کے بعد وہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم قرار پائیں۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنیہاں اندرا گاندھی کو اپنے دونوں بیٹوں سنجے گاندھی اور راجیو گاندھی، بہو مینکا گاندھی اور سونیا گاندھی اور پوتے راہل اور پوتی پرینکا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنپوتے راہل اور پوتی پرینکا کے ساتھ دادی اندرا گاندھی کی یہ ایک نایاب تصویر ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنیہاں جنوری سنہ 1969 میں اندرا گاندھی کو ملکۂ برطانیہ کوئن الزابتھ دوئم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے ہل سٹیشن شملہ میں پاکستان کے اس وقت کے صدر ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ اندرا گاندھی کی یہ تصویر جولائی سنہ 1972 کی ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں انڈیا کے ایک تہوار تیج پر اندرا گاندھی کو جھولا جھولتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشنیہاں سابق وزیر اعظم کو دفتر سے اپنی رہائش 1 صفدرجنگ روڈ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں 31 اکتوبر سنہ 1984 کو ان کے دو محافظوں نے گولی مار کر ان کا قتل کر دیا تھا۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہIndira Gandhi Memorial Trust, Archive

،تصویر کا کیپشندہلی کے تین مورتی بھون میں اندرا گاندھی کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کی بھیڑ امڈ آئی تھی۔ اس تصویر میں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اندرا گاندھی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتین نومبر کو اندرا گاندھی کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔