ایران اور عراق میں زلزلے سے تباہی

ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہREUTERS/TASNIM NEWS AGENCY

،تصویر کا کیپشنعراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں آنے والے سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں سافراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بہت سے زخمی افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہTASNIM NEWS AGENCY VIA REUTERS

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے نتیجے میں 300 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے جھٹکے اسرائیل، کویت اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہREUTERS/TASNIM NEWS AGENCY

،تصویر کا کیپشنحکام نے سنیچر کی شب آنے والے زلزے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے آفٹر شاکس کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد نے رات گھروں سے باہر سڑکوں پر گزاری۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہIlna

،تصویر کا کیپشنبرطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمانشاه‎‎ میں ہوا۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنروئٹرز کے مطابق صوبے کے ڈیپی گورنر نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ وہاں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 129 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامدادی کارکن ملبے میں زندگی کے آثار کی تلاش میں ہیں۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنزلزلہ متاثرین کو موسم سرما کی سختیوں کا بھی سامنا ہے۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایک ایرانی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے 70 ہزار افراد کو فوری طور پر امداد اور پناہ گاہوں کی ضرورت ہے۔
ایران عراق زلزلہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسات اعشاریہ تین کی شدت سے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں صرف ایران میں 70 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔