بنارس کے غوطہ خور
انڈیا کا قدیم شہر بنارس دریائے گنگا کے کنارے بسا ہوا ہے۔ گنگا کو ہندو مذہب میں مقدس مقام حاصل ہے اور ہندو مانتے ہیں کہ اس کے پانی میں نہانے سے ان کے پاپ یا گناہ دھل جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ گنگا کے کنارے رہنے والے کروڑوں لوگ اپنے گزر بسر کے لیے اسی دریا پر انحصار کرتے ہیں۔ ان میں کچھ ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جو روز اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔ کیا ہے ان کی کہانی؟ بنارس سے سہیل حلیم کی رپورٹ