افغانستان : 'میری نظر سے میرا وطن'

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہونے والی ایک نمائش میں تصاویر کے ذریعے افغان معاشرے کی کہانیاں بیان کی گئیں۔

افغانستان
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ڈی پی نے پچھلے دنوں فوٹوگرافی کی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔ اس نمائش کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ افغانستان میں ترقی کے کیا امکانات ہیں۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں انڈیا کے وزیر خزانہ نے بھی تعاون کیا۔ نمائش میں شامل ہوئی تصاویر کا موضوع تھا 'میرا وطن میری نظر سے'۔ منتخب کردہ تصاویر کی فوٹوگرافروں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشنیہ تصاویر افغانستان کی زندگی کے کئی پوشیدہ پہلو دکھاتی ہیں۔ غریبی اور تنگ دستی کے درمیان تمام مشکلات میں الجھی زندگیوں کی ایک جھلک۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشننمائش میں دکھائی جانے والی کئی تصویریں افغان خواتین اور بچیوں کی کہانیاں بیان کرتی ہیں۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں تعلیم کا مسئلہ وہاں کام کرنے والے فوٹوگرافروں کی نظر سے دور نہیں رہ پاتا ہے۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر افغان معاشرے اور وہاں کی طرز زندگی کے رنگ سمیٹے ہوئے ہے۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں کل 400 تصاویر شامل کی گئیں۔
افغانستان
،تصویر کا کیپشنجب بھی افغانستان کا ذکر ہوتا ہے خون خرابے کی بات ہوتی ہے، طالبان کا ذکر ہوتا ہے۔ لیکن جن لوگوں کو افغان معاشرے کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم انہیں یہ تصاویر حیران کرتی ہیں۔