انڈیا: پابندی کے باوجود گجرات کے قبیلے میں کم عمر بچوں کی شادی کا رواج

انڈیا کی ریاست گجرات میں ایک قبیلہ حکومت کی پابندی کے کھلِ عام خلاف ورزی کرتے ہوئے کم عمری میں بچوں کی شادی کے رواج کو قائم رکھے ہوئے ہے۔

Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 18 برس اور لڑکوں کی 21 برس ہے لیکن ریاست گجرات کے کچ علاقے کے رباری قبیلے کے لوگ ابھی بھی کم عمری میں بچوں کی شادی کی روایت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق کم عمری میں شادی کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے لیکن تقریباً ایک تہائی خواتین کی شادی 18 برس کی عمر سے پہلے ہوگئی تھی۔ کم عمری میں شادیوں کا رجحان تمام مذاہب کے پیروکاروں میں ہے۔
Child marriage in Gujarat

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر فوزان حسین نے اس خطے میں ہونے والی ایک شادی کی تصویر کشی کی ہے۔ کم عمر دلہا گاڑی میں اپنی دلہن کے گاؤں پہنچا۔
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشندلہا کے خاندان کی خواتین علیحدہ وین میں گاؤں پہنچیں۔ انڈین حکومت نے کہا ہے کہ کم عمری میں شادی ’ترقی کے اہداف حاصل کرنے کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔‘
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشنطویل سفر طے کرنے کے بعد دلہا تھکاوٹ کے بعد قیلولہ کرنے کے لیے لیٹ گیا۔ دلہا کا والد اس کو پنکھا جھل رہا ہے۔ انڈین حکومت کی تحقیق کے مطابق ’کم عمری میں شادی کرنے سے لڑکیوں پر تشدد اور زیادتی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔‘
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشنقیلولہ سے جاگنے کے بعد اب دلہے کا شادی کے لیے تیار ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ راجستھان اور گجرات جیسی ریاستوں میں کم عمری میں شادی ذات اور قبیلے کی شناخت سے منسلک ہے۔
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشندلہن اپنے والد کے ساتھ شادی کی رسوم کے لیے آرہی ہے
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشندلہا اپنی دلہن کا انتظار کرتے ہوئے
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشندلہن کی دوستیں اپنی سہیلی کی شادی کے دوران کھیل میں مشغول ہیں
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشندلہن کی اپنے دلہا سے پہلے ملاقات شادی کے موقع پر ہوتی ہے
Gujarat child marriage

،تصویر کا ذریعہFawzan Husain

،تصویر کا کیپشنمہمانوں کو شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔ اقوام متحدہ کا عزم ہے کہ 2030 تک کم عمری میں شادی کے رواج کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مہم چلانے والوں کے نزدیک انڈیا میں یہ رواج ختم کرنا سب سے ضروری ہوگا۔